جڑانوالہ : لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور دادا گرفتار
دونوں وحشیانہ تشدد کرتے تھے، ہاتھ کے ناخن تک کھینچ لیتے اور منشیات کا دھندا کرواتے تھے۔
جڑانوالہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں لڑکی کے والد اور دادا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزم گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مدیحہ کی والدہ فوت ہوچکی ہے۔ وہ اپنے والد اور دادا کے ساتھ رہتی ہے۔ دونوں ملزم لڑکی پر وحشیانہ تشدد کرتے تھے۔ وہ ہاتھوں کے ناخن تک کھینچ دیا کرتے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ باپ اور دادا وحشیانہ و انسانیت سوز تشدد کرنے کے علاوہ متاثرہ لڑکی سے منشیات کا دھندا بھی کرواتے تھے۔
Jaranwala
VIOLENCE AGAINST GIRL
FATHER AND GRANDFATHER ARRESTED
مقبول ترین
Comments are closed on this story.