ملالہ یوسفزئی کا غزہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی فنڈ جاری کرنے کا اعلان
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےغزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ملالہ یوسفزئی کے ایک بیان کے مطابق وہ غزہ کے متاثرین کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالررقم کی امداد جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ یہ رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے کی جائے گی۔
اسرائیل کے حق میں زیک سمتھ کی ٹویٹ، پاکستان میں بحث چھڑ گئی
ملالہ کا کہنا ہے کہ اس فنڈ سےغزہ کے بچوں کے لیے صاف پانی، خوراک اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کیا جائے گا۔
ملالہ نے اپنے بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ فلسطین کے نہتے اور بے گناہ معصوم بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں۔ جن پر اسرائیل نے بموں کی بارش کر دی ہے۔ ان کے گھراور اسکول تباہ کر دیے ہیں اور وہ اپنے پیاروں سے بچھر کر تہنا رہ گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.