Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف نے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا

آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے
شائع 02 اکتوبر 2024 02:50pm

آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکا اور لندن جانے کا پروگرام ملتوی ہوگیا، نواز شریف کا اسی ہفتے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا۔

آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئینی ترمیم لانے سے پہلے حکومت کو 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

amendments

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Constitutional amendment