Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ہاکی فیڈریشن میں اختیارات کی جنگ، عدالتی بیلف رانا مجاہد کو گرفتار کرنے پہنچ گیا

عدالت نے سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رٹ پر رانا مجاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے
شائع 02 اکتوبر 2024 02:43pm

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختیارات کی جنگ جاری ہے، عدالتی بیلف ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کو گرفتار کرنے ہاکی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی بیلف سیکرٹری رانا مجاہد کو گرفتار کرنے پہنچ گیا، توہین عدالت کیس میں بیلف ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں گرفتاری کے لیے پہنچا۔

توہین عدالت کیس میں عدالت نے سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی رٹ پر رانا مجاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پو لیس کو رانا مجاہد کو 3 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Pakistan Hockey Federation

phf

rana mujahid