ملائشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن آج اسلام آباد پہنچ گئے
ملائشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد پہنچنے پرایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نےان کااستقبال کیا۔
اسلام آباد میں ایک بار پھر کنٹینرز لگنا شروع، ریڈ زون سیل
سفارتی ذرائع کے مطابق محمدحسن پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پربات چیت بھی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائشیا کےوزیراعظم داتوانورابراہیم بھی آج شام پاکستان پہنچیں گے۔ ائرپورٹ پرملائشیاکےوزیراعظم کااعلی سطح پراستقبال متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملائشیاء کےکسی بھی وزیراعظم کادورہ پاکستان 5 برس بعد ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد انورابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
اپنے دورے کے دوران انورابرہیم صدر مملکت اوروزیراعظم پاکستان سےملاقات کریں گے۔
Comments are closed on this story.