Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو امارات میں سفر کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری کردی

بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے منع کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 02:27pm

مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والی سیاسی منظرنامے کے بعد برطانیہ نے دبئی سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سیاحت کے لیے موجود اور آئندہ دنوں میں جانے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری وارننگ جاری کردی۔

برطانوی ادارے کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملے اور ایران کے جوابی ردعمل کے بعد خطے میں دشمنی پر مبنی صورتحال تیزی سے بڑھ سکتی ہے اور دیگر عرب ممالک کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

حکام نے زور دیا کہ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے لیے موجود برطانوی شہری سفری ہدایات پر عمل کریں اور میڈیا پر تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں۔

متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سفر سے پہلے ایف سی ڈی او کی تازہ ترین معلومات کو پڑھیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ عہدیداروں نے ایران میں بھارتیوں کو بھی چوکس رہنے اور تہران میں سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہم خطے میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فی الحال ایران میں مقیم افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

UAE

dubai

travel warning

Britons