Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس سے دلچسپ مکالمہ کرنے والے بچے کی وزیر تعلیم سے ملاقات، تحفے میں کیا دیا؟

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچے کی خواہش بھی پوری کردی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 03:42pm
The wish of the child who had an interesting conversation with the official was fulfilled - Aaj News

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے سوشل میڈیا پر پولیس کے ساتھ مکالمہ کرنے والے بچے حیدر نے ملاقات کی، حیدر کے وزیر بننے کی خواہش پر وزیر تعلیم نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیم وتحقیق کےلیے موبائل بھی خرید کردیا۔

سوشل میڈیا پر حیدر نامی بچے کا پولیس اہلکار کے ساتھ مکالمہ وائرل ہوا تو وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس پر کامونکی کے گاؤں سے حیدر نامی بچے سے آج وزیرتعلیم کی ملاقات کروا دی گئی۔

حیدر نامی بچے کو وزیر بننے کا شوق ہے جس پر وزیرتعلیم نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے ساتھ بٹھا کر مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی، رانا سکندر نے بچے کو تعلیم اور تحقیق کے لیے موبائل بھی خرید کردے دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے حیدر کو دل لگاکر پڑھنے اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

رانا سکندر کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو ایسا ہی پر اعتماد بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پبلک اسکولوں کا لیول نجی اسکولوں کے برابر لے کر آئیں گے۔

lahore

social media

rana sikandar hayat

Punjab Education Minister