Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافروں کو ریلیف ملنا شروع، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

مسلسل پانچویں مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
شائع 02 اکتوبر 2024 12:35pm

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے، کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 190 روپے، لاہور سے پشاور کا کرایہ 50 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 20 روپے کم کردیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوتے ہی کرایوں میں کمی کی گئی ہے، تمام بس اڈوں پر نئے کرایے نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں، مسلسل پانچویں مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں کمی ،37 شہروں کے کرایوں کا نیا شیڈول بھی جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پھل پنجاب کے عوام کو مل گیا

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی حکومت آنے کے بعد پنجاب میں پیٹرول سستا ہونے پر کرایوں میں کمی ہو رہی ہے، باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کو فالو کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنی چاہیئیے۔

lahore

uzma bukhari

petroleum prices

azma bukhari

information minister punjab

transport fare