Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی
شائع 02 اکتوبر 2024 10:45am

فیصل آباد میں تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ندیم ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔ پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

پاکستان