Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں
شائع 02 اکتوبر 2024 09:03am

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی۔

ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

England

Pakistan Cricket Team

test series

england tour

Pakistan vs England

england cricket team reached pakistan

england tour of pakistan