Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  

میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

فضائیہ نے اسرائیل کے ’اہم ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 11:18pm

ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے۔

آئی آر جی سی کہا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملہ گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور اس سال کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی ”فارس“ نے رپورٹ کیا ہے کہ آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا، ’اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور (آئی آر جی سی گارڈز کمانڈر) نیلفرشون کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا‘۔

تل ابیب میں مسلح افراد کی فائرنگ، 8 صیہونی آبادکار قتل، 20 زخمی

پاسداران انقلاب نے اس بیان میں اسرائیل کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو وہ مزید حملے کرے گا۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے اسرائیل کے ’اہم ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کی تفصیلات کا اعلان وہ بعد میں کریں گے۔

صیہونیوں کی حامی خطے کی ریاستوں کو بھی وارننگ

اقوام متحدہ میں موجود ایرانی مشن نے حملوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ صیہونیوں کو ان کی دہشتگردی پر جائز جواب دیا گیا ہے، ایران کے شہریوں اور اس کی آزادی پر حملہ آوروں کو جواب دیا گیا، اگر صیہونی حکومت نے جواب دیا تو پھر ہمارا ردعمل بھی شدید ہوگا۔

ایران نے صیہونیوں کی حامی خطے کی ریاستوں کو بھی وارننگ سیتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں سے کہتے ہیں ہمارے بیچ نہ آئیں۔

میزائلوں نے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا، ایران کا سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے کچھ بیلسٹک میزائلوں نے نام نہاد نیتزارم کوریڈور پر واقع اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔

نیٹزارم کوریڈور شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کے لیے اسرائیلی حملے کے ابتدائی دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔

آئی آر جی سی نے مبینہ طور پر کہا کہ اس کی یہ کوشش ”کامیاب“ ہوئی ہے اور اس نے اسرائیلی فوج پر خبروں میں بھاری سنسر شپ لگانے کا الزام لگایا۔

آئی آر جی سی کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

IRGC

Iran Missile Attack

Iran Attacks Israel