Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری گاڑی میں تاجر کے اغوا برائے تاوان کی واردات کا انکشاف

ملزمان نے تاجر کے اہلخانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان وصول کیا، پولیس
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 08:47pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں تاجر کے اغوا میں سرکاری گاڑی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ملزمان نے تاجر کی رہائی کیلئے اہلخانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان بھی وصول کئے ہیں۔

لاہور میں ڈیفنس بی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سرکاری گاڑی میں تاجر کے اغوا برائے تاوان کی واردات ہوئی۔

ڈیفنس سے تاجر کو ایل ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی میں اغوا کیا گیا، ڈبل کیبن گاڑی میں 5 افراد کلاشنکوف اور پسٹل سے مسلح سوار تھے۔

نامعلوم افراد تاجر شیخ خالد کو اغوا کرکے قصور لے گئے اور ملزمان نے تاجر کے اہلخانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان بھی وصول کیا۔

تاجر شیخ خالد کو 23 ستمبر کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے تاجر کو تاون وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

lahore

kidnapped

lahore police

kidnap