9 سالہ بچی نے بھائی کو اغوا ہونے سے بچا لیا
ملزمہ آسیہ کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج، تفتیش جاری
لاہور میں 9 سالہ بچی نے بھائی کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ ڈولفن فورسز نے بچی کی مدد سے 2 سالہ امیر کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق 9 سالہ فاطمہ نے بھائی کو اغوا ہوتے دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد اغواکار خاتون نے بچہ چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال رسپانس میں موہنی روڈ سے اغوا کار خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ اغوا کار خاتون سےبے ہوش کرنے والا کیمیکل بھی برآمد ہوا، ملزمہ آسیہ کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزمہ سے برآمد ہونیوالا کیمیکل لیبارٹری کیلئے بھجوادیا، جبکہ ڈولفن پولیس کے بروقت ریسپانس سے بچہ محفوظ رہا۔
lahore
kidnapped
lahore police
kidnap
woman and kids
مقبول ترین
Comments are closed on this story.