Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

جو لوگ طویل سفر کریں گے انکو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ترجمان
شائع 01 اکتوبر 2024 06:26pm

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق موجودہ اضافہ ایکسپریس روٹ پر چلنے والی بسوں میں کیا گیا۔ جس کا اب کرایہ فیلٹ 55 روپے ہو گیا ہے۔

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق جو لوگ طویل سفر کریں گے انکو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن جو شہری ایک یا دو سٹاپ کے بعد اترتے ہیں وہ زیادہ کرائے سے بچنے کے لیے ایکسپریس روٹ استعمال نہ کریں۔

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے فی اسٹاپ کرائے میں دس روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

peshawar

BRT Peshawar

transport fare