Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری قیادت کی شرکت والا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا کل ہونے والا اجلاس ہوگا یا نہیں ؟

پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہونا تھا
شائع 01 اکتوبر 2024 05:27pm

اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، خالد مگسی، اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، شبلی فراز، انوار الحق کاکڑ بھی مدعو ہیں۔

اجلاس میں اعلی عسکری حکام شرکت کریں گے، پارلیمانی رہنماؤں کو قومی سلامتی امور بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں بلوچستان اورخیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پربریفننگ دی جائے گی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کی خبروں کی باز گشت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

سیکرٹری قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

National Assembly

Senate of Pakistan

National Assembly Meeting