Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے ڈی چوک احتجاج پر علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے مشاورت

وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
شائع 01 اکتوبر 2024 04:47pm

وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔

منگل کو ہونے والی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

وقاص اکرم کی وضاحت: ڈی چوک احتجاج کا اعلان اور بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کا فیصلہ معمہ بن گیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج اور 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

imran khan

Ali Amin Gandapur

4th October D Chowk Protest