Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان میں پیجرز دھماکوں کو بھارتی آرمی چیف نے ’ماسٹر اسٹروک‘ قرار دیدیا

جنگ کا آغاز تب ہوتا ہے جب آپ منصوبہ بندی شروع کرتے ہیں، بھارتی آرمی چیف
شائع 01 اکتوبر 2024 03:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ پر اسرائیلی پیجرز دھماکوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’ماسٹرسٹروک‘ قرار دیدیا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کو کمزور کرتے ہوئے لبنان میں دھماکہ خیز مواد بھیجنے کے لیے ایک شیل فرم کمپنی بنائی۔ جنرل دویدی نے اس اقدام کو ایک ”شاندار حکمت عملی“ قرار دیا۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز اس وقت نہیں ہوتا جب آپ لڑنا شروع کرتے ہیں، بلکہ یہ جنگ اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ منصوبہ بندی شروع کرتے ہیں۔

لبنان میں تائیوان کے درآمد پیجرز کے دھماکوں پر کمپنی کا بیان سامنے آگیا

جنرل اوپیندر دویدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک چالاک انداز اپنایا۔ “سب سے پہلے، انہوں نے حماس کو نشانہ بنایا، جو ان کے اہم دشمن تھے۔ پھر انہوں نے حزب اللہ پر توجہ مرکوز کی۔ حزب اللہ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک شیل فرم کمپنی بنانے کی اسرائیل کی چال خالص ذہانت تھی۔

جنرل دویدی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو اپنی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ممکنہ رکاوٹوں کو روکنے یا کم کرنے کے لیے متعدد سطحوں کے معائنے کی اہمیت پر زور دیا۔

لبنان، ایرر میسج کے بعد پیجر وائبریٹ ہونے لگا، بند کرنے کیلئے بٹن دیا تو دھماکا ہوگیا، نئی تفصیلات میں انکشاف

واضح رہےغیرملکی خبررساں ادارے ’راٹئرز‘ کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ حزب اللہ نے 6 ماہ قبل تائیوان سے 5000 پیجرز درآمد کیے تھے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کو پہلے سے اطلاع تھی تو اس کے ایجنٹوں نے ’پیجرز کی تیاری‘ کے وقت بورڈ میں باردو مواد نصب کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موساد نے پیجرز کے بورڈ میں ایسا بارودی مواد نصب کیا تھا جو صرف مخص کووڈ کے بعد ہی پھٹ سکتا تھا اور اس باردوی مواد کو کسی آلہ یا اسکینر کی مدد سے تلاش کرنا ناممکن تھا۔

lebanon

Indian army chief

ٰIsrael

PAGER BLASTS

Masterstroke