Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی، نیا ریکارڈ بناڈالا

بھارت نے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے پاکستان کا بدلہ بھی لے لیا
شائع 01 اکتوبر 2024 03:28pm

بھارتی شہر کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارت نے تیز بیٹنگ کا ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی، کانپور میں کھیلے میچ کے آخری روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 146 رن پر ڈھیر ہو گئی ، بھارت نے 95 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پہلی اننگ میں بنگلہ دیش نے 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کی تھی ، یوں بنگلہ دیش نے میزبان ٹیم کو 95 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کانپور ٹیسٹ: بھارتی شائقین بنگلادیشی مداح پر چڑھ دوڑے

میچ کے 2 روز بارش کی نذر بھی ہوئے تھے، اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیز بیٹنگ کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کی کانپور ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 7.36 فی اوور رہی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف 6.80 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کانپور ٹیسٹ میں ہی بھارتی ٹیم تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 3 اوورز میں 50 رنز مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی ۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں موصول

بنگلا دیش کے خلاف بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کی تھی۔

india

test series

Bangladesh

India VS Bangladesh

Kanpur

Kanpur Test