Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے تحت پلاٹوں کی اوپن نیلامی

نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں
شائع 01 اکتوبر 2024 01:47pm

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے تحت پلاٹوں کی اوپن نیلامی کا آغاز ہوگیا۔ نیلامی گندھاراسٹیزن کلب، ایف نائن پارک میں ہوگی اور پلاٹس کی اوپن آکشن 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکزکے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔

نیلامی میں موٹلز، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹرکے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبرفنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد