پاکستان میں بیٹھ کر بوڑھے انگریزوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
ملزمان شہریوں کو جعلی اسکیموں کے تحت لوٹنےمیں ملوث ہیں
کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکےغیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے چار رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سےغیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈزکی معلومات اوردیگرجدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو جعلی اسکیموں کے تحت لوٹنےمیں ملوث ہیں، ملزمان جعلی کمپنی بنا کرنیٹ ورک چلا رہےتھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈ سے پیسے چوری کرتے تھے، ملزمان زیادہ عمروالے غیر ملکیوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔
FIA
پاکستان
Call Center
مقبول ترین
Comments are closed on this story.