Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا

اس پورے ہفتے میں بڑے مارچ اور جلسے کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
شائع 01 اکتوبر 2024 12:09pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں لاشیں ملبے کے اندر موجود ہیں، غزہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام مسلم ممالک کو غزہ کے ساتھ کھڑا ہوجانا چاہیئے تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے ہفتے میں بڑے مارچ اور جلسے کریں گے، کراچی اور اسلام آباد میں بڑا ملین مارچ کریں گے، حکومتیں کام نہیں کریں گی تو ان پر دباؤ ڈالیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12بجے عوام سڑکوں پر نکلیں، ہم غزہ کے لیے لڑ نہیں سکتے لیکن سڑکوں پر نکل کر پیغام تو دے سکتے ہیں، فلسطین کا معاملہ ایسا ہے جو پاکستان کی بنیاد میں ہے۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

Gaza March

Save Gaza March

HAFIZ NAEEMUR REHMAN