Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا

نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں، درخواست میں موقف
شائع 01 اکتوبر 2024 11:50am

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے، نیب ترمیمی قانون کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیرمین نیب کو ارسال کرے۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس : حمزہ شہباز کو ایک پیشی کا استثنیٰ مل گیا

بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

رمضان شوگر مل کیس

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف کارروائی کا امکان

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

lahore

Hamza Shehbaz

PM Shehbaz Sharif

NAB Amendment Act

ramzan sugar mill reference