Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئرپورٹ سیکیورٹی عملہ اور سادہ کپٹروں میں ملبوس اہلکاروں کی آپس میں ہاتھا پائی

سیکیورٹی فورس کی جانب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو ناکے پرروکنےسے لڑائی شروع ہوئی، ذرائع
شائع 01 اکتوبر 2024 10:32am

فیصل آباد کے ایئر پورٹ پر پولیس اورایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کی جانب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو ناکے پرروکنےسے لڑائی شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو روکا تھا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور لڑائی بڑھ گئی ۔

لڑائی میں اہلکار ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے رہے۔

پاکستان

Airport