Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 12 تیونسی باشندے ہلاک

تارکین وطن شمالی جربا کے جزیرہ نما راس رمیل ہاچنا سے روانہ ہوئے تھے اور اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا جا رہے تھے۔
شائع 01 اکتوبر 2024 09:55am

جنوب مشرقی جزیرے جربا کے ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے کے بعد 12 تیونسی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

میڈینائن کی عدالت کے ترجمان فیتھی باکوچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی صبح کے وقت روانہ ہوئی، واقعہ میں 29 افراد کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں اور ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تیونس کے نیشنل گارڈ نے کہا کہ چار تارکین وطن تیر کر واپس ساحل پر پہنچے اور ان کی فراہم کردہ اطلاع پر ریسکیو عملے الرٹ ہوا۔

ریڈیو Tataouine نے بتایا کہ کشتی میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لاپتا ہیں۔ تیونس کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن شمالی جربا کے جزیرہ نما راس رمیل ہاچنا سے روانہ ہوئے تھے اور اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا جا رہے تھے۔

46 PERSONS DROWN