Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکا گئے تھے
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 09:55am

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکا گئے تھے، جہاں 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن روانہ ہوئے۔

شہباز شریف لندن میں 3 دن قیام کے بعد آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں تاہم وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا اور سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیئے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔

united nation

اسلام آباد

New York

UN GENERAL ASSEMBLY

PM Shehbaz Sharif

GENERAL ASSEMBLY

79th United Nations General Assembly