Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، امریکا

اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے، میتھو ملر
شائع 01 اکتوبر 2024 09:05am

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، امریکا اب بھی لبنان کے بارے میں اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے، اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں جبکہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے 8 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں سے متعلق بھی آگاہی رکھتے ہیں، اسرائیلی حکام سے اس حوالے سے کچھ امور پر بات بھی ہو گئی ہے۔

اسرائیل کا لبنان میں ’محدود‘ زمینی کارروائی کا آغاز، علاقہ مکینوں کو عربی میں انتباہ جاری

اسرائیل کو جواب: ایران نے ہزاروں جنگجو لبنان، شام بھیجنا شروع کردیئے

اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹورکس ہیک کر لیے

میتھیوملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب بھی لبنان کے بارے میں اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے، اسرائیلی حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی چاہتے ہیں مگر اسرائیلی فوج کے لبنان میں اسٹریٹیجک مقاصد کو سمجھتے ہیں۔

ادھر لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوجیں سرحد کے 5 کلومیٹر شمال کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

Washington

lebanon

US State Department

Matthew Miller

Mathew Miller

ISRAELI ATTACK

Israel Lebanon Conflict

Israel's Attack in Lebanon