Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 2 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا، پولیس
شائع 01 اکتوبر 2024 08:31am

سندھ کے شہر شکارپور میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 2 الگ الگ مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

شکارپور شہر کے مصروف علاقے کنک شاہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید مقابلہ ہوا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو سرا مقابلہ سلطان کوٹ کے قریب ہوا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

مطلوب ڈاکو کی مبینہ مقابلہ میں ہلاکت مشکوک، ملزم نے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا

پتوکی اور کراچی میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کا کہنا تھا کہ سلطان کوٹ اور شکارپور شہر میں 2 الگ الگ پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جس میں 5 ڈاکو مارے گئے ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

sindh

Police Encounter

Shikarpur

robbers killed