Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خرینے کی درخواست کی تھی، ذرائع
شائع 30 ستمبر 2024 06:10pm

حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو کہ ن لیگ کے نامزد پارلیمانی سیکرٹریز کو دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق 61 کروڑ 24 لاکھ کی لاگت سے پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے مہنگی 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 22 کروڑ سے 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی دو لگژری گاڑیاں اور صوبائی وزراء کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خرینے کی درخواست کی تھی۔

punjab

Punjab Government