Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مطلوب ڈاکو کی مبینہ مقابلہ میں ہلاکت مشکوک، ملزم نے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا

پولیس ٹیم ملزم بر ریمانڈ جسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے ریکوری علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 08:54pm

لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے اہلکاروں اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ مشکوک ہوگیا، دوران گرفتاری ملزم نے مبینہ مقابلہ میں مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ملزم عمران کو 16 ستمبر کو مغلپورہ سے انوسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کیا تھا دوران گرفتاری ملزم نے مبینہ مقابلے میں مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

آج لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے اہلکاروں نے انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو ملک عمران صابر کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے ریکوری علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی کہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر ملک عمران صابر شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

لیکن اب لاہور اب یہ مبینہ مقابلہ مشکوک ہوگیا ہے۔ پولیس حراست میں ہلاک ملزم کی گرفتاری کے دوران بننے والی ویڈیو نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، گرفتاری سے قبل ملزم عمران مقابلے میں مارے جانے کے خوف سے خودکشی کی دھمکی دیتا ہوا نظر آیا تھا،اور اب مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کی گرفتاری کی ویڈیونے تنازعہ پیدا کردیا ہے۔

ہلاک ملزم قتل، اقدام، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ تھا۔ ہلاک ملزم نے ہربنس پورہ، مغل پورہ، غازی آباد اور کاہنہ کے علاقہ میں 4 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ہلاک ملزم قتل و اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

lahore

lahore police

robbers killed