Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گاڑی میں دم گھٹنے سے دوسرا بچہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا

3 سالہ حاشر اسپتال میں زیر علاج تھا جو آج انتقال کر گیا، ذرائع
شائع 30 ستمبر 2024 04:11pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گاڑی میں دم گھٹنے سے دوسرا بچہ بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے تین سالہ رؤف جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے چار سالہ بھائی حسان علی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے تین سالہ رؤف جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ اس کے چار سالہ بھائی حسان علی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا تھا کہ حادثے کے وقت بچوں کے والد گھر پر نہیں تھے، صرف والدہ گھر پر موجود تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شواہد کے مطابق دونوں بھائی کھیلتے کھیلتے کار میں جاکر بیٹھ گئے تھے اور دروازہ بند کر دیا تھا۔

3 سالہ حاشر اسپتال میں زیر علاج تھا جو آج انتقال کر گیا۔

Car

Kids

Died