Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

حزب اللہ کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی، عبوری سربراہ کا اعلان

حسن نصر اللہ نے جو راستہ اختیار کیا وہ جاری رہے گا، نعیم قاسم
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 04:18pm

حزب اللہ کے نو منتخب قائم مقام سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہماری صلاحیت ختم نہیں ہوئی، متبادل منصوبوں کے تحت جنگ جاری رکھیں گے، زمینی جارحیت کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، نئے سیکریٹری جنرل کا اعلان طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اسرائیلی حملوں میں علی کرکی اور عباس نیلفروشان کے علاوہ اپنے سربراہ حزب اللہ نصراللہ کو کھو دیا، اسرائیل اس وقت لبنان کے تمام حصوں میں قتل عام کررہا ہے۔

نعیم قاسم نے اسرائیل کے ان بیانات کی تردید کی کہ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد 20 پارٹی رہنماؤ کا اجلاس بلایا گیا۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے، پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، امریکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔

اسرائیل کو جواب: ایران نے ہزاروں جنگجو لبنان، شام بھیجنا شروع کردیئے

انہوں نے واضح کیا کہ نصراللہ نے جو راستہ اختیار کیا وہ جاری رہے گا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انہی مقاصد کے تحت جاری رکھے گا جو وہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے پارٹی انصرام اسی ڈھانچے کے مطابق کام کرتے رہیں گے جبکہ نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی مزاحمتی کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں گی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ’اسرائیل سے جنگ طویل ہے اور آپشنز کھلے ہیں، اور اگر اسرائیلی زمین راستے سے داخل ہوتے ہیں تو ہمیں کسی بھی امکان کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر دشمن داخل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار ہیں۔

ایران اسرائیل کے مجرمانہ اعمال کا جواب دے گا، تہران کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ رہنماؤں کے قتل کے باوجود اسرائیل ہماری صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور دشمن پاگل ہو رہا ہے کیونکہ وہ ہمیں کمزور نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم طے شدہ طریقے کے مطابق جلد از جلد ایک نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے، اور انتخاب آسان اور واضح ہیں کیونکہ ہم متحد ہیں۔

ٰIsrael

SOUTH LEBANON