Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

محکمہ موسمیات نے بتا دیا
شائع 30 ستمبر 2024 02:23pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سال 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے جا سکیں گے۔

کیا سورج گرہن سے حاملہ خواتین یا بچے پر کوئی اثر ہوتا ہے؟

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

پاکستان

Sun Eclipse