Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

واقعات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 30 ستمبر 2024 09:24am

کراچی میں مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیے گئے۔

کراچی کے ساحل کلفٹن پر نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا جبکہ ڈوبنے والے شخص کی لاش کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ وقاس احمد کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں ریس لگانے والے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

شیر شاہ تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت خدا بخش کے نام سے کر لی گئی۔

ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 سالہ فیضان جاں بحق ہو گیا جبکہ اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک بچے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں كمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے سمیت 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف میں دو گروپوں میں سبزی کا ٹھیلہ لگانے پر تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ناظم آباد دو نمبر کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا جبکہ سائٹ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

کراچی سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس نے شہریوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

جیل چورنگی پل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

traffic accident

Road Accident