میٹا کو لاپروائی پر 91 کروڑ یورو کی چپت پڑگئی، بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا
آئرلینڈ کی حکومت نے ڈیٹا سے متعلق یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی پر فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر 9 کروڑ 10 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔
یورپین یونین ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق معاملات کے نگراں آئرش ریگیولیٹر کے کمیونی کیشنز ہیڈ گراہم ڈوئل نے جمعہ کو بتایا کہ پاس ورڈ سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
دی ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے صارفین کا پاس ورڈ ڈیٹا محفوظ رکھنے سے متعلق ناکافی اقدامات پر میٹا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میٹا کو اس بات پر بھی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا کہ اس نے اس اہم اشو پر متعلقہ ریگیولیٹری اتھارٹی کو خبردار کرنے میں بھی بہت وقت لیا۔
اپریل 2019 میں اس وقت انکوائری شروع کی گئی تھی جب میٹا آئرلینڈ نے اطلاع دی تھی کہ اس نے سوشل میڈیا یوزرز کے پاس ورڈ ایسے فارمیٹ میں محفوظ کیے ہیں جو پڑھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.