Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کا یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر بھی حملہ؛ نتائج بھگتنے ہوں گے، یمنی فوج

ہمارے شہریوں پر حملہ کرو گے تو تمہارے شہریوں پر حملہ کریں گے، حوثی
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2024 09:38pm

اسرائی نے جنگ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اب یمن پر بھی حملے شروع کردئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر ایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیل پر حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کو حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتہ ایک ایرانی جاسوس نے بتایا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے رواں ماہ اسرائیل پر تین بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

صیہونی ویب سائٹ ”وائی نیٹ نیوز“ نے دعویٰ کیا کہ حدیدہ بندرگاہ اور پاور اسٹیشن پر مبینہ طور پر 10 سے زیادہ فضائی حملے کئے گئے۔

حوثی باغیوں کے لیڈر نے ہفتے کی رات دعویٰ کیا تھا کہ ان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایک میزائل وسطی اسرائیل پر داغا گیا تھا۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا تھا کہ ملک کی فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو ’ملک کی سرحدوں سے باہر‘ مار گرایا ہے۔

حزب اللہ کا نیا سربراہ کون؟ نام سامنے آگیا

ایک ٹیلی ویژن تقریر میں حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعے کو بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ٹارگٹ کلنگ ’بیکار نہیں جائے گی۔‘

حالیہ حملوں پر یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہریوں پر حملہ کرو گے تو تمہارے شہریوں پر حملہ کریں گے، حدیدہ میں اسرائیلی جارحیت ہمارے جنگی آپریشنز نہیں روک سکتی، یمنی فوج تمام امکانات کیلئے تیار ہے۔

حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کیلئے استعمال کئے گئے ’بنکر بسٹر بم‘ کیا ہوتے ہیں؟

بیان میں کہا گیا کہ صیہونی دشمن اس وقت نشے میں ہے، امریکا نے صیہونی دشمن کو حملے کا گرین سگنل دیا، اس حملے کے نتائج ہوں گے۔

yemen

ISRAELI ATTACK

Port of Hodeidah

Israel's Attack in Lebanon