اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر کی وضاحت آگئی
عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ لوگوں کو افواہیں پھیلانے سے فرصت نہیں۔ دانیہ شاہ آزاد ہے، جو چاہے کرے۔
حکیم شہزاد نے ایک لڑکے کے ساتھ دانیہ شاہ کی تصویروں اور وائرل ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرنے والے لکیر کے فقیر ہیں۔
شوہر کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ کو 20 ایکڑ زمین، 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی اور زیورات بھی دیے ہیں۔ ویڈیوز میں نظر آنے والا لڑکا ملازم کے طور پر دیا ہے۔ یہ خواجہ سرا ہے اور دانیہ کا کیمرا مین ہے۔
دانیہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لوگ انتہائی بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں۔ کسی کو کسی کی زندگی میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ میں آزاد خیال انسان ہوں۔ دانیہ میری بیوی ہے۔ وہ جس طرح چاہے زندگی بسر کرسکتی ہے۔ میری طرف سے اس پر کوئی پابندی نہیں۔ اگر وہ لڑکے کے ساتھ ماڈلنگ کر رہی ہے، ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کر رہی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
Comments are closed on this story.