Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن نصراللہ کی لاش نکال لی گئی، جسم پر زخموں کے نشان نہیں

دھماکے کی دھمک سے دل کی دھڑکن بند ہوئی ہوگی، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2024 07:54pm

حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے سربراہ حسن نصراللہ کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر زخموں کے نشانات نہیں ہیں۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک ٹن بارود والے بم کے دھماکے کی دھمک برداشت نہ کرسکے اور دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔

حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ حسن نصراللہ کا جسدِ خاکی مجموعی طور پر کس حالت میں ہے، ان کی موت کس طور واقع ہوئی اور ان کی تدفین کب کی جائے گی۔

BODY FOUND

Hasan Nasrullah

NO TRACES OF WOUNDS

FUNERAL NOT ANNOUNCED

Israel's Attack in Lebanon