Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس نے جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کرلیا

خاتون نے وردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا
شائع 29 ستمبر 2024 04:40pm

لاہور میں پولیس نے ایک جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کیا ہے۔

جعلی خاتون اے ایس پی نقلی وردی پہن کر پولیس آفس جا پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس آفس میں داخل ہونے والی خاتون نے وردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔

لاہور میں معروف ٹک ٹاکر کو پولیس نے بند کردیا

جعلی خاتون افسر نے دفتر میں آکر کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔

سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی، اس دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔

سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔

جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

lahore

fake asp

fake Police Officer