Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں

پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
شائع 29 ستمبر 2024 10:48am

لاہور میں مصری شاہ کے علاقے میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ میں میر حسین سجانی دربار کے قریب پیش آیا، جہاں فدا نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا عرفان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر دربار پر آنے والے 6 راہگیروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شاہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دوسری جانب لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اور ڈاکو جمیل احمد عرف جیلا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

او سی یو ماڈل ٹاؤن کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے ریکوری علاقہ تھانہ کاہنہ لے جایا جا رہا تھا کہ راستےمیں اس کے ساتھیوں نے اپنے ملزم ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر جمیل احمد عرف جیلا شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم جیلا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری جیسی 72 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔

firing

lahore

Property

Property disputes