Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

اسکواش کے میدان سے اچھی خبر، عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

ورجینیا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو شکست دی
شائع 29 ستمبر 2024 10:28am

اسکواش کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو شکست دی، 65 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں عاصم نے ایک کے مقابلے میں 3 گیمز سے فتح سمیٹی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے 3 گیمز 12-10، 5-11 اور 6-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کوپر ایونٹ تھا۔

اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ فتح عاصم خان کے کیریئر کے لیے سنگ میل ہے۔

asim khan

squash

Charlottesville Open Squash Tournament in USA

Charlottesville Open Squash Tournament

World Tour Title