Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

دو رحم والی خاتون کے گھر دو الگ الگ بچوں کی پیدائش

دنیا بھر میں دو رحم والی خواتین صرف 0.3 فیصد ہیں، پیچیدگیوں کا تناسب بھی زیادہ ہے۔
شائع 29 ستمبر 2024 12:02am

چین کی ایک خاتون کے دو رحم ہیں۔ انہوں نے ہر رحم سے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ کسی بھی عورت میں دو رحم کا پایا جانا انتہائی کمیاب معاملہ ہے۔ دنیا بھر میں صرف 0.3 خواتین میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہے۔

خاتون نے شانگزی صوبے میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ دونوں نومولود اور والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق لی کی ڈاکٹر کائی یِنگ نے بتایا ہے کہ ایسے واقعات لاکھوں میں کسی خاتون کے معاملے میں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین کے ہاں نارمل ڈلیوری کم ہوتی ہے۔ یا تو بچہ ضائع ہو جاتا ہے یا پھر وقت سے پہلے ولادت ہو جاتی ہے۔ ولادت کے بعد بچے یا بچوں میں پیچیدگی کا پایا جانا بھی عام بات ہے۔ دونوں میں سے ہر رحم میں قدرتی طور پر حمل کا ٹھہرنا بہت کم رونما ہونے والا معاملہ ہے۔ دنیا بھر میں ایسے واقعات شاذ و نادر ہی سُنائی دیتے ہیں۔

chinese woman

COMPLICATIONS

TWO UTERUSES

RARE CASES

SEPARATE CONCEPTIONS