Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں احتجاج آج ہوگا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا بھی اعلان
شائع 29 ستمبر 2024 09:18am

مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج ہوگا، ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اتوار کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے دیے جائیں گے اور اختتام پر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا دھرنا ملتوی

دوسری جانب جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا دھرنا ملتوی کر دیا۔

جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو مری روڈ پر لیاقت باغ چوک میں دھرنے کی کال دی تھی، راستوں کی بندش اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث دھرنا ملتوی کیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راولپنڈی نے تبایا کہ دھرنا اب اگلے جمعہ کو دیا جائے گا۔

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

Hassan Nasrallah

HIZBULLAH

Hasan Nasrullah