Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب نے صارفین کی جھنجھلاہٹ میں اضافے کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

ایسے اشتہارات لگائے جارہے ہیں جو کسی بھی ویڈیو کو روکے جانے کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔
شائع 28 ستمبر 2024 08:00pm

فی زمانہ بیشتر بڑی ویب سائٹس اشتہارات سے کماتی ہیں۔ کسی بھی وڈیو یا دیگر مواد کو دیکھتے ہوئے اچانک اشتہار سامنے آجاتے ہیں۔ اب یو ٹیوب نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے باعث صارفین کی جھنجھلاہٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔

یوٹیوب پر ایسے اشتہارات لگائے جارہے ہیں جو کسی ویڈیو کو روکے جانے پر نمودار ہوتے ہیں اور اسکرین کو کم و بیش ہیک کرلیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں صارفین کے لیے کنٹینوئٹی متاثر ہوتی ہے اور وہ شدید جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔

ان اشتہارات کو Pause Ads کہا جاتا ہے۔ گزشتہ برس عمدگی سے آزمائے جانے کے بعد ان اشتہارات کو اب بڑے پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار زیادہ پریشان کن نہیں کیونکہ یہ کسی بھی ویڈیو پر اس وقت نمودار نہیں ہوتا جب وہ چل رہی ہوتی ہے۔

ایسے تمام اشتہارات چونکہ کسی بھی ویڈیو کو روک دیے جانے پر نمودار ہوتے ہیں اس لیے صارفین کے ارتکاز پر بھی اثر انداز نہیں ہوتے۔

معاملہ یہ ہے کہ یوٹیوب کے صارفین کو اشتہارات کی بھرمار سے پہلے ہی بہت پریشانی لاحق ہے۔ بڑھتے ہوئے اشتہارات کے باعث انہیں اپنی مرضی کا مواد دیکھنے میں غیر معمولی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ کسی بھی ویڈیو میں اچانک کوئی اشتہارات سامنے آتا ہے اور ویڈیو دیکھنے کا لطف جاتا رہتا ہے۔

PAUSE SCREEN ADS

YOUTUBE USERS

ADDITIONAL FRUSTRATION

ADS IN BULK