Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا، بیرسٹر سیف

جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
شائع 28 ستمبر 2024 10:04pm

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔ وزیراعلی نے 5 گھنٹے  پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آج اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا، وزیر اعلی ایک بار پھر  اٹک پار جاکر پنجاب کی سرزمین پر احتجاج کیا، وزیراعلی نے 5 گھنٹے  پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا، عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔

بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے۔

ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔

ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی أئی کی کال پراحتجاج کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہے ہمارے احتجاج پرامن ہوتے ہے۔.

ہم چاہتے تھے لیاقت باغ میں پر امن جلسہ ہو، شیخ وقاص

شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کینسل ہونے پر ہم نے پر امن احتجاج کی کال دی، مجھ سمیت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر ریڈ ہوئے، کئی مقامات سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج صبح لیاقت باغ کے تمام راستے بلاک کیے گئے، چھوٹی گلیاں، بڑے روڈ بند کیے گئے، لوگوں پر تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے، لوگوں پر ایکسپائر شیل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے پنڈی اور لاہور میں این او سی کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سب کے سامنے ہے۔

PTI protest

Barrister Muhammad Ali Saif

PTI Rawalpindi Protest