Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں غیرملکیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 ہلاک

واقعے میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے، ذرائع
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 03:51pm
ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کی علامتی تصویر
ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کی علامتی تصویر

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں۔

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں روپوش اشتہاریوں کے خلاف مڈ نائٹ سرچ آپریشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، واقعے میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکے اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، جس کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

North Waziristan

helicopter crash

MI 8

Mari Petroleum