ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر سے ایک کروڑ روپے چھین لئے
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی
لاہور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر سے ایک کروڑ روپے چھین لئے۔
ڈکیتی کی واردات کے علاقے گجر پورہ میں ہوئی، جہاں ڈاکوؤں نے احسن اور عمر نامی افراد سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ روپے لوٹ لیے۔
واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق احسن اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دونوں سے ایک کروڑ روپے سے بھرا پیسوں والا بیگ چھین لیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔
پولیس نے احسن کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Robbery
lahore police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.