پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا
چٹ پٹے کھلے مصالحے کھانے والے ہوشیارہوجائیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزہ زار میں جعلی مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مار کر 12ہزار 500کلو فنگس زدہ مرچیں، 2500 کلو ممنوعہ اجزاء اور 250 کلوملاوٹی ہلدی تلف کردی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق یونٹ میں مکئی کے بھوسے کو کھلے رنگ لگا کرجعلی ہلدی اورمرچیں تیارکی جا رہی تھیں۔ موقع پر مصالحہ جات کے ٹیسٹ کیے گئےاور تمام کے تمام ٹیسٹ فیل ہوگئے۔جس کے بعد تمام جعلی مال تلف کر دیا گیا ہے۔
یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں مکھیاں، مچھر اور کیڑے پائے گئےہیں۔ یونٹ سے فنگس زدہ مصالحہ جات برآمد ہونے پرمالک کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.