Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوسکتی ہے
شائع 28 ستمبر 2024 11:56am

آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوسکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اشاریہ چار فیصد تھی۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگار کی شرح 8 فیصد تھی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد ہوسکتے ہیں، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں 12.6 فیصد تھا۔

پاکستان

IMF PAKISTAN