Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

3 اہلکار زخمی، حملے میں ایس ایچ او محفوظ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع
شائع 28 ستمبر 2024 10:59am

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا۔ ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

ریسیکیو عملے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان

terrorism

KPK Government