Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی بیٹی شہید؟

اسرائیلی میڈیا نے پر زور دعویٰ، حزب اللہ نے تاحال زینب نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 09:18am

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے فضائی حملے میں حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ شہید ہوگئیں ہیں تاہم حزب اللہ یا لبنانی حکام نے زینب نصراللہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زینب حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کی حمایت اور اپنے خاندان کی قربانیوں کیلئے ایک مضبوط آواز کے طور پر پہچان رکھتی ہیں۔ وہ اپنے بھائی، ہادی کی شہادت پر عوامی سطح پر بات کرتی تھیں، ان کے بھائی ہادی کو انیس سو ستانوے میں اسرائیلی فورسز نے شہید کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں زینب نصراللہ نے اپنے بھائی ہادی کی شہادت پر کہا ان کا خاندان اس شہادت پر غمزدہ ہونے کے بجائے اس پر فخر کرتا ہے۔ ہادی کی شہادت پر میرے والدین کی آنکھوں سے ایک میں آنسو نہیں ٹپکا تھا بلکہ والدہ تو بھائی کی شہادت کو حیات بعد از مرگ مانتی ہیں۔

ٰIsrael

SOUTH LEBANON

HIZBULLAH MILITIA